خضدار ، جائیداد کا تنازع،خاتون سمیت پانچ افراد قتل

منگل 14 اکتوبر 2008 05:13

خضدار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14 اکتوبر2008 ) خضدار میں اراضی کے تنازعے پر خاتون سمیت پانچ افراد قتل کردیئے گئے۔ خضدار کی تحصیل مولا میں جتک قبیلے کے دو گروہوں میں اراضی کے تنازعے پر تصادم ہوا اس دوران فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو سول اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں