عوامی توقعات پر اترکر ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور طریقے سے اقدامات کریں گے ،صوبائی وزیر

بدھ 17 ستمبر 2008 17:47

خضدار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17ستمبر2008 )صوبائی وزیر ایریگیشن سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ علاقے کے مسائل ان کی ترجیحات میں شامل ہیں وہ عوامی توقعات پر اترکر ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور طریقے سے اقدامات کریں گے وفاقی حکومت کوماضی کی ناانصافیوں کا ازالہ کرتے ہوئے بلوچستان سے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے گزشتہ دور حکومت میں بلوچستان میں ہونے والی زیادتیوں کی تاریخ ماضی میں نہیں ملتی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحصیل نال کے ایک وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بتایاکہ عوام نے ہمیں جس مقصد کی خاطر منتخب کیا ہے اس سے کسی طور پر غافل نہیں ہیں دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ماضی میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے محض کاغذوں کی حدتک تھے جبکہ زمین پر کچھ نظر نہیں آرہاہے انہوں نے بتایاکہ عوام کو زندگی کی بنیادی ضرورتوں کے حل کیلئے موجود ہ صوبائی حکومت بھر پورکوششیں کرریگی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں