سٹی ٹو فیڈر پر بجلی کی طویل بند ش کے خلاف گرمی کے مار ے شہری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے

پیر 8 ستمبر 2008 17:57

خضدار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08ستمبر2008 ) سٹی ٹو فیڈر پر رات کے اوقات میں بجلی کی طویل بند ش کے خلاف گرمی کے مار ے شہری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے کیسکوکے خلاف شدید نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق رمضان المبارکا مہینہ شروع ہوتے ہی کیسکو حکام نے سٹی ٹو فیڈر پر شہریوں کی نیندیں غارت کردی رات کے اوقات میں کئی گھنٹے تک بجلی کے بند رہنے کے باعث شہری سکون کی نیند سو نہیں متعدد گھروں میں لوگ گرمی کی وجہ سے سہری پرجاگ نہیں سکے کیسکو کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف سٹی فیڈر کے شہری پیر کی درمیانی شب اپنے گھروں سے نکل کر سڑک پرآئے نظام آباد صالح آباد سمیت دیگر علاقوں میں مارچ کرنے کے علاوہ دھرنا بھی دیا شہریوں نے کیسکو کے اس اقدام کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی مظاہرین کاکہنا تھا کیسکو خضدار کا عملہ جان بوجھ کر سٹی ٹو فیڈر کا بجلی دوسرے فیڈروں کو دے رہاہے اس امتیازی سلو ک کی وجہ سے رمضان المبار ک کے مہینے میں بھی سٹی ٹو فیڈر کے شہریوں کی نیند غارت ہوگئی ہے پوری رات جاگ نے کی وجہ سے گئی گھرانوں میں لوگ سہری پر جاگ نہیں سکے جبکہ چھوٹے بچے صبح دوران تعلیم نیند کے ہچکولے کھاتے رہتے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کیسکو سٹی ٹو فیڈر پر طویل لوڈ شیڈنگ ختم کرکے بجلی کی بہتر ترسیل کو ممکن بنائے ورنہ شدید احتجاج کرتے ہوئے واپڈاخضدار کا گھیراؤ کرنے کے علاوہ قومی شاہراہ بلاک کردی جائیگی ۔

ق

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں