خضدار کے قریب حادثے میں ایک شخص ہلاک تین زخمی

جمعہ 1 اگست 2008 18:21

خضدار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) خضدار کے قریب حادثے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خضدارکے قریب پیر عمر کے مقام پر تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور عبدالرحیم ہلاک جبکہ تین سیکورٹی اہلکار عصمت اللہ ، عبداللہ اور محمد یونس زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں