خضدار ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دوسکیورٹی اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا

منگل 29 اپریل 2008 18:35

خضدار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29اپریل 2008 ) بلوچستان کے شہر خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو سکیورٹی اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی دوپہر اس وقت ہوا جبکہ خفیہ ایجنسی کے اہلکار ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے۔

(جاری ہے)

خضدار کے ضلعی پولیس افسر حامد شکیل نے بتایا کہ حملہ آوروں نے قریب سے اہلکاروں کے سر پر فائرنگ کی جس سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ ان میں سے ایک انسپکٹر یعقوب اور دوسرے لانس نائک عبدالحمید کے نام سے جانے جاتے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دونوں اہلکار گزگی چوک پر ایک ہوٹل کے سامنے بیٹھے تھے کہ اتنے میں دو موٹر سائیکل سوار آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں