خضدار دھماکوں سے گونج اٹھا،دس کلو وزنی انٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنا دیا گیا، شہر میں خوف و حراس پھیل گیا

پیر 18 فروری 2008 19:41

خضدار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2008ء) خضدار شہر عام انتخابات کے روز بھی دھماکوں سے گونج اٹھا جبکہ پولیس نے دس کلو وزنی انٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنا دیا دھماکوں سے پورے شہر میں خوف و حراس پھیل گیا وقفے وقفے کے دھماکوں سے پولنگ اسٹیشنز پر رش کم رہا جس کی وجہ سے ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بھی کم رہنے کا امکان ہے اٹھارہ فروری کو تقریبا چار دھماکے ہوئے غلہ گرام کھٹانا گرلز سکول بوائز سکول اور ماڈل بوائز سکول کے نزدیک دھماکے ہوئے اور یہ دھماکے پولنگ اسٹیشنز کے نزدیک ہوئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی صبح ہوتے ہی ووتنگ کا عمل شروع ہو چکا تھا اور رش زیادہ تھا لیکن دھماکون کی وجہ سے خاص کر خواتین ووٹرز کا رش انتہائی کم رہا جبکہ شہر میں ایف سی اور پولیس کے اہلکار گشت کرتے رہے زیدی نال آڑیجی میں بعض پولنگ تھوڑی دیر کیلئے بند رہے تاہم بعد ازاں دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری رہا ضلع بھر کے 229پولنگ اسٹیشنوں پر اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور پولنگ پر 2002کے انتخابات کے مقابلے میں جوش خروش کم نظر آیا ضلع بھر میں پندرہ سے بیس فیصد ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ رہنے کا امکان ہے جبکہ دیہی علاقوں مین شہر کی نسبت ووٹروں کا رش شام تک رہا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں