خضدار، آزاد امیدوار کے الیکشن آفس کے باہر بم دھماکہ،5صحافیوں سمیت9زخمی

منگل 12 فروری 2008 16:14

خضدار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12 فروری2008 ) میں آزاد امیدوار سردار سلیم بزنجو کے الیکشن آفس کے باہر بمد دھماکہ 5صحافیوں سمیت9افراد زخمی ہوئے مقامی پولیس چیف حامد شکیل نے غیر ملکی میڈیا کوبتایا کہ منگل کے روز پی پی34سے آزاد امیدوار سردار اسلیم بزنجو مرکزی آزادی چوک میں واقعہ الیکشن آفس کی پارکنگ میں سائیکل پر نصب بم اس وقت دھماکے سے بھٹ گیا جب امیدوار اپنے آفس میں پریس کانفرنس کررہے تھے انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں سردار اسلم بزنجو محفوظ رہے سائیکل بم دھماکے میں5صحافیون سمیت 9افراد زخم ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے زخمیوں میں صحافی ایوب ملوچ خیرپور، منیر شاکر، عبداللہ خدرانی ،لطیف مینگل شمال ہیں اطلاع کے مطابق بم دھماکہ سائیل میں نصب بم کو ریموٹ کنڑول کے ذریعے گیاگیا ہسپتال ذرائع نے تمام صحافیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں