پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی‘ 4قمار باز گرفتار

اتوار 23 ستمبر 2007 18:58

خضدار(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23ستمبر2007) پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، چار افراد کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ کے قریب ایس ایچ ا سراج بلوچ نے دیگر عملے کے ہمراہ فٹ بال اسٹیڈیم میں جواء کھیلنے والے افراد پر چھاپہ مار کر داؤ پر لگی ایک ہزار سے زائد کی رقم برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لی اور چار ملزمان غلام مصطفی،کریم بخش، حضور بخش اور در محمد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں