قلات کے قریب ٹر ک اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بارہ افراد جاں بحق ، پندرہ زخمی

اتوار 16 ستمبر 2007 13:13

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2007ء) کو ئٹہ کر اچی قو می شاہراہ پر ٹر ک اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسافر ویگن قلات سے خضدار جارہی تھی کہ مل شوہرائی کے مقام پر اوور ٹیک کر نے والے ٹر ک سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پندرہ زخمی ہو ئے ۔ زخمیوں کو خضدار ، قلات اور سوراب کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے ان تینوں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ۔ زخمیوں میں سے چار بچوں کی حالت نا زک بتائی گئی ہے ،حاد ثہ کے بعد ٹر ک ڈرائیور مو قع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں