خضدار کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی

اتوار 5 اگست 2007 18:20

خضدار(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05 اگست 2007) خضدار کے قریب وڈھ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدارکی تحصیل وڈھ کے قریب درکھلہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک گاڑی مخالفت سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مینہ اور احسن موقع پر ہی ہلاک جبکہ حمیرہ، تبسم اور شہزاد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر خضدار سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

وڈھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور عبدالرحمان کو گرفتار کر کے مزید کاروائی شروع کر دی۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے کلفٹن سے بتایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں