خضدار کے علاقے زہری میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین انجینئر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ (اپ ڈیٹ )

بدھ 25 جولائی 2007 15:44

خضدار (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین25 جولائی2007) خضدار کی تحصیل زہری میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین انجینئر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خضدار پولیس حکام کے مطابق صوبائی و وفاقی حکومت کی ہدایت پر سڑک سروے ٹیم نور گامہ گراں سڑک پر سیلاب کے دوران پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کر رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم مسلح افراد نے ان پر شدید فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں تین انجینئر محمد علی، محمد ندیم اور بابو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور اور اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں میں ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں