خضدار‘ سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے مزید 14 افراد کی لاشیں برآمد

اتوار 1 جولائی 2007 15:14

خضدار (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 جولائی 2007) بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیلابی ریلے میں بہنے والوں میں سے مزید 14 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے مختلف علاقوں سے سیلابی ریلے میں بہنے والوں کی 14 لاشیں ملی ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ افراد حالیہ بارشوں اور سیلاب میں لاپتہ ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقے میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کے باعث خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ سینکڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ درجنوں افراد ندی نالوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹروں کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں