خضدار میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت 5افراد ہلاک ، 20زخمی

جمعرات 19 اپریل 2007 21:26

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2007ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک خاتون سمیت 5افراد ہلاک جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کوتشویش ناک حالت میں ایف سی کے ایمبولنس میں کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور تحصیل ناظم نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کی عیات کرتے ہوئے ایمرجنسی کا بندوبست کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آرچنو سے خضدار آنے والی ویگن زاوہ کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق چار افراد ڈرائیور محمد امین ‘ ثناء اللہ سناری‘ سناز بی بی ‘منیر احمد گرگناری‘،بیک محمد ہلاک جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار پولیس کی گاڑیوں میں پہنچایا گیا جہاں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اور ہسپتال میں ایمبولینسز کی کیوجہ سے شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم خضدار ایم آصف جمالدینی بھی اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچ گئے اور ان کی ذاتی کوششوں سے ایف سی سمیت دیگر اداروں سے ایمبولینسیں طلب کئی گئی جن کے ذریعے تین شدید زخمیوں منیر احمد ‘ جمعہ خان اور سکندر کو کوئتہ منتقل کیا گیا جبکہ بازی زخمیوں جن میں رحیم بخش‘ فوزیہ‘ شیر بانو‘ حسین احمد ‘ فضل الرحمان‘ لعل بی بی‘ رحیم شامل ہیں سمیت دیگر زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار میں داخل کرادیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں