خضدار کے قریب ٹریفک حادثہ،4 افراد ہلاک ‘12زخمی

جمعرات 19 اپریل 2007 14:23

خضدار(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اپریل2007 ) خضدار کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت چار افرادہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز حادثہ قومی شاہراہ پر زاواکے مقام پر پیش آیا جہاں آرچنو سے خضدار جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔حادثے میں بس ڈرائیور اور ایک خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں