خضدار پولیس کی کارروائی ڈائنا مائٹ فیوز اور تاریں بر آمد سات افراد گرفتار

اتوار 10 دسمبر 2006 18:27

خضدار( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10دسمبر2006 ) پولیس نے خضدار سے وڈھ جانے والی مسافر ویگن پر چھاپہ مار کر ڈائنا مائٹ فیوز اور تاریں بر آمد کر کے ویگن کے ڈرائیور کلینر سمیت سات افراد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ڈی پی او خضدار بابر گل نے صحافیوں کو بتایا کہ خضدار سے وڈھ جانے والی مسافر ویگن نمبر بی این اے 622سے وڈھ ولیس نے کاکا ہیر کے مقام پر چھاپہ ما ر کر سیٹوں کے نیچے چھپائے گئے پانچ عدد بارودی ڈائنامائٹ پانچ عدد تارین اور بارہ عدد فیوز بر آمد کر کے ویگن ڈرائیور کلینرسمیت گاڑی میں سوار تقریبا سات افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والوں میں ویگن ڈرائیور محمد اعظم کلینر جمیل احمد اللہ بخش عبدالطیف اور دیگر شامل ہیں جن کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے ڈی پی او خضدار کے مطابق گرفتار افراد سے پولیس تفتیش کر رہی ہے یہ تمام تر کارروائی خفیہ اطلاع پر وڈھ پولیس نے کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں