”لشکر بلوچستان“ لانگ مارچ کا آغاز کر دیا، ہزاروں افراد کی شرکت، مزید 50 کارکن گرفتار،مارچ کو روکنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے گوادر میں تمام داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے،پکڑ دھکڑ کاسلسلہ جاری رہا،گرفتاریوں کیخلاف پنجگور،خضدار،قلات اور نوشکی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی
جمعرات 30 نومبر 2006 18:04
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نے گوادر میں ”لشکر بلوچستان“ لانگ مارچ کا آغاز کردیا جس میں کوئٹہ،مستونگ ،قلات، خضدار،نوشکی ، دالبندین ، چاغی،ڈیرہ مراد جمالی ، نصیرآباد اور بلوچستان بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔لانگ مارچ کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی اور تمام داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے اورمزید نفری طلب کرلی گئی جبکہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری رہا بی این پی کے مزید50سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ادھر بلوچستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ،خضدا، قلات، نوشکی اور پنجگور میں بی این پی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل اور سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔پنجگور میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔کوئٹہ میں بی ایس او اور بی این پی کی اپیل پر مشتعل افراد نیاختر مینگل کی حب چوکی میں نظر بندی اور اندرون صوبہ مختلف علاقوں سے کارکنوں و رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجاً سریاب روڈ بلا رکھا اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیاسی کارکنوں و رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف طلبہ نے احتجاجاً کلاسوں اور وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور بعض علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ بی این پی کے زیر حراست رہنماؤں نے صوبہ بھر میں امن و اماسن کی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ”لشکر بلوچستان“ کی ریلی کے شرکاء کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔واضح رہے کہ حکومت نے بی این پی کے مرکزی صدر سر اختر جان مینگل کو حب میں اپنی رہائشگاہ پر نظر بند کردیا ہے اورلانگ مارچ کو روکنے کیلئے بی این پی کے اب تک سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ضلعی ا نتظامیہ سے مذاکرت کے بعد جے یوآئی کی جانب سے روڈ کھولنے اور پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان
پاکستان کا آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے لیکن توڑ پھوڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، میرفیاض ..
ًسابق صوبائی وزیر اور پارٹی کے مرکزی رہنما سید احسان شاہ کے گھر پر حملہ ایک سازش ہے ، جہانزیب مینگل
خضدار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کا 3 مئی سانحہ کے شہدا سے اظہار ہمدردی کے طور عدالتوں کا بائیکاٹ
صدر خضدار پریس کلب مولاناصدیق و دیگر دو سگے بھائیوں کی شہادت کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا عدالتوں ..
۹مولانا محمد صدیق مینگل سمیت تین شہریوں کی شہادت کے واقعہ کو انتظامیہ غیر سنجیدہ لے رہی ہے ، مولانا قمر ..
ظ*مولانا محمد صدیق کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، مولانا عبدالغفور حیدری
خضدار،نامعلوم ملزمان کیخلاف دھماکے کا مقدمہ درج
خضدار ،بم دھماکے کی ایف آئی آر پو لیس کی مدعیت میں درج کر لی گئی
مولانا صدیق مینگل کی شہادت خضدارانتظامیہ اور بلوچستان حکومت کی بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، عبداللہ ..
خضدار ،دھماکے میں صدر پریس کلب سمیت 3افراد جاں بحق ،7افراد زخمی
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا