کوہلو میں شر پسندوں کے ایف سی کی چیک پوسٹوں پر راکٹوں سے حملے‘علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا

فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب‘4مشتبہ افراد گرفتار

منگل 28 نومبر 2006 18:46

کوئٹہ+کوہلو+خضدار(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 ) کوہلو میں شر پسندوں نے ای بار پھر ایف سی چیک پوسٹوں پر راکٹوں کی بارش کردی جس سے سارا علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا جبکہ انتظامیہ نے بم دھماکوں اور راکٹ حملوں کے الزام میں 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،خضدار میں میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں شر پسندوں نے ایک بار پھر ایف سی چیک پوسٹوں پر راکٹ باری کا سلسلہ شرو ع کردیا ہے منگل کی صبح پہاڑوں سے شر پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر 8راکٹ فائر کئے جو کہ چیک پوسٹوں کے قریب و جوار میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے فوری طور پر اس ضمن میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

راکٹ کے گولے گرتے ہی سارا علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا شر پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ کوہلو میں ہی مقامی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں چھپا مار کر چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ان افراد پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں ملوث ہیں ۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں خضدار پولیس نے ایک کارروائی کے دوران یار محمد مری کو گرفتار رکرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور متعدد راؤنڈز برآمد کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں