خضدار،کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4ہلاک،10زخمی۔اپ ڈیٹ

پیر 27 نومبر 2006 19:08

خضدار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2006ء) بلوچستان کے علاقے خضدار کے قریب پیر عمر کے مقام پر کوچ اور مزداٹرک کے تصادم کے نتیجے میں میں 4 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے جن میں 4کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پیر عمرکے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے مزداٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار فیض اللہ ،محمد حنیف ،نبی بخش اورنذیر جان جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 10سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں