ایم ایم اے بلوچستان حکومت سے الگ نہیں ہو گی،جام یوسف،امن و امان کے مسائل پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 22 نومبر 2006 22:05

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2006ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت قوم پرستوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کس ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعادت انور قمبرانی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بم دھماکے اور راکٹ فائرنگ روز کا معمول بن چکے ہیں ان کی کوئی اہمیت نہیں تاہم مجموعی طور پر حالات کنٹرول میں ہیں جمہوری احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

پولیس چار سو کے قریب افراد گرفتار کر کے ان سے تفتیش کر رہی ہے جو بے گناہ ہیں ان کو رہا کر دیا جائے گا۔ ایم ایم اے صوبائی حکومت سے مستعفی نہیں ہو گی وہ ہمارے اچھے اتحادی ہیں اور ہم سے بہتر تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ناظمین حکومت کے ساتھ ہیں ان کو فنڈز دیئے جائیں گے حکومت مخالف سرگرمیوں کے لئے فنڈز نہیں دے گی۔ نواب اکبر بگٹی کے واقعے کے بعد جن تاجروں کے نقصانات ہوئے انہیں بہت جلد معاوضے دیئے جائیں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں