بلوچستان کا کیس قانونی ماہرین کے ذریعے عالمی عدالت انصاف کو بھجوا دیا ہے،خان آف قلات

جمعرات 9 نومبر 2006 23:21

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2006ء) خان آف قلات سلیمان داؤد نے کہا ہے کہ بلوچستان کا کیس قانونی ماہرین کے ذریعے عالمی عدالت انصاف کو بھجوا دیا ہے جس کا جواب جنوری میں مل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خان آف قلات نے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان سے ملاقات کا مقصد بلوچستان کی موجودہ صورت حال اور عالمی عدالت انصاف میں بلوچستان کے مقدمے کے حوالے سے رہنمائی اور مشورے حاصل کرنا ہے آج بھی بلوچستان کے 85 فیصد لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں سرکار کے قول و فعال میں تضاد ہی رہا ہے کہ سرکار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 72 سردار ہمارے ساتھ ہیں لیکن سرکار جرگہ بلانے میں ناکام رہے اور ان کا یہ دعویٰ بھی جھوٹ ہی نکلا۔

عالمی عدالت میں دائر کیا جانے والا مقدمہ جب ختم ہوا اس وقت امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے پرویز مشرف کی حمایت بھی ختم ہو جائے گی۔ ڈاکٹر شیراف گن کا آئی کیو لیول کم اور وہ سرکار کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہید نواب بگٹی کے فرزند جمیل بگٹی نواب صاحب کے لائن پر ہیں جبکہ طلال بگٹی لائن سے کٹ آف ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں