زہریلی مٹھائی اور آلودہ پانی پینے سے 162 افراد متاثر

جمعہ 27 اکتوبر 2006 18:33

خضدار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2006) خضدار کی تحصیل نال میں آلودہ پانی پینے سے 140 افراد متاثر زہریلی مٹھائی کھانے سے 22 افراد متاثر ہوئے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل نال کے علاقہ ہری میں پبلک ہیلتھ کی واٹر سپلائی کے واٹر ٹینک کی کئی ماہ تک صفائی نہ کرنے اور مین پائپ لائن کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے آلودہ پانی پینے سے 140 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں حمزہ، رخسانہ، فاطمہ اور ناز خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ منیر احمد، محمد انور، عبدالرحمن، عبدالجیل، احمد نواز، طارق، جان بی بی، حوا، صابراں، سائرہ، یاسمین اور حسینہ متاثرین میں شامل ہیں۔

پینے کے لئے صاف پانی نہ ملنے اور مجبوراً آلودہ پانی پینے سے متاثرین میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مختار زہری ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ نال پہنچ گئے ہیں اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے لیکن پانی کی قلت اور متاثرین میں اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ صاف پانی فراہم نہ کرنے اور بروقت طبی امداد نہ ملنے سے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔

تحصیل ناظم نال میر خالد برنجو نے بتایا کہ واٹر ٹینک کی صفائی کر کے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار پائپ لائنوں کی مرمت کی جا رہی ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔ دریں اثناء زہریلی مٹھائی کھانے سے عید کی خوشیاں منانے والے 22 افراد متاثر ہوئے جنہیں سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔ سٹی تھانہ خضدار میں غلام مصطفےٰ کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 177 دفعہ 273-34 کے تحت اشیاء بیکری کے مالک مکیشن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عبدالحمید ولد عیدالمجید، حفیظہ بنت عبدالمجید، کلثوم بنت عبدالمجید، ذرینہ بی بی، آمنہ، عبداللہ اور محمد متاثرین میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں