خضدار :‌ پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں‌چھ افراد ہلاک ۔۔ دو قبائل میں‌ پرانی دشمنی چلی آرہی ہے ۔ مقامی یوسی ناظم بھی قتل ہو چکا ہے

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 00:07

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2006ء) خضدار میں‌ پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں‌چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، یہ واقعہ تحصیل زہری کے علاقے میں پیش آیا۔ مخالف گروپ کے افراد نے تراویح کی نماز کے دوران فائرنگ کرکے امام سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی خضدار پرویز ظہور کا کہنا ہے کہ علاقے کے دو قبائل میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ اس سلسلے میں‌ علاقے کا ایک مقامی ناظم بھی قتل ہوچکا ہے۔ جس کے قتل کے الزام میں‌دو افراد گرفتار کئے گئے تھے۔ اس واقعے میں‌زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملہ آورکی جانب فرار ہوگئے ہیں‌قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی تلاش کیلئے سرچ آ پریشن کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں