خضدار میں پولیس سٹیشن کے قریب دھماکہ،وائرلیس پولیس آفس کو نقصان

پیر 2 اکتوبر 2006 14:02

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) بلوچستان کے ضلع خضدار کی سول کالونی میں پولیس تھانے کے قریب دھماکہ ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے سے تھانے اور وائر لیس پولیس آفس کے آس پاس واقعہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ وائرلیس پولیس آفس کو معمولی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے چشمہ ٹکٹ پر سکیورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں