کاشتکار دوردراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں، ماہرین زراعت

منگل 5 جون 2018 12:25

قصور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں‘ کسانوں‘زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوردراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹرکو خراب ہونے سے بچایاجاسکے، بیج کے حصول کیلئے پکا ہوا پھل استعمال کرنا چاہئے تاکہ بہترپیداوار مل سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران صبح اورشام کا وقت ٹماٹرکی بردا شت کیلئے انتہائی موزوں ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طورپر استعمال اور فروخت کیلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہوا پھل ہی توڑا جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں