محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پودینہ کی کٹائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 5 جون 2018 12:25

قصور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پودینہ کی کٹائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ جب پودینہ کے پودی15 سے 20سینٹی میٹر تک اونچے ہوجائیں تو انہیں کاٹ کر چھوٹی چھوٹی گٹھیوں کی صورت میں باندھ دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پودینہ کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے پیدا ہونے کا بھی احتمال رہتاہے لہذا اگر پودینہ کے کھیت میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو ہر کٹائی کے بعد کھرپے کی مدد سے گوڈی کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کو تلف کردیناچاہئے، پودینہ کی شاندار فصل حاصل کرنے کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال بھی ضروری ہے جس کیلئے کاشتکار ہرکٹائی کے بعد کھیت میں ایک بوری یوریا یا دو بوری امونیم سلفیٹ کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر آبپاشی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے پودینے کی صحتمند اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوگی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں