روزہ دار کاربوہائیڈریٹس سے بھرپورغذائیں استعمال کریں، ڈاکٹر عبدالقدوس

منگل 5 جون 2018 12:25

قصور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) شہری شدید گرم موسم کے دوران روزہ افطارکے بعد توانائی بحال رکھنے کیلئے پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر پئیں، شکنجبین کا استعمال بہترین ہے، طویل دورانیے تک جسم میں مائع اور خوراک کی کمی سے ذیابیطس اورہائی بلڈپریشر کا توازن خراب ہوسکتاہے، ذیابیطس اورہائی بلڈپریشرکے مریض رمضان المبارک میں خود کو ڈی ہائیڈریٹ نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

سینئرجنرل فزیشن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ داروں کو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپورغذائیں استعمال کرنی چاہئیں جن میں برائون بریڈ‘دلیہ اور ڈیری پراڈکٹس شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سحری کے اوقات میں پیٹ بھرکر کھالینے سے وہ دن بھر اچھا گزارہ کرسکتے ہیں اس قسم کی سوچ نامناسب ہے کیونکہ زیادہ کھانے پینے سے بدہضمی کے علاوہ جسم میں بے اطمینانی پیداہوگی اور بھوک پیاس میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے لوگوں کو خبردارکیا کہ وہ رمضان کے دوران تلی ہوئی اشیاء اور روایتی اشیائے خوردنی کھانے پینے سے پرہیزکریں کیونکہ یہ صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں