قصور،متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

پیر 4 جون 2018 23:28

قصور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) قصور کے گر دو نواح میں متعدد افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ۔ تفصیلات کیمطابق کھڈیاں کے نواح ڈھولن چک کے نزدیک دو ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار نوید سے تقریباً دو لاکھ روپے کی نقدی چھین لی جبکہ پھولنگر کے نواح عید گاہ روڈ کے نزدیک تین ڈاکو شیخ سرور کے کریانہ سٹور پر گئے اور اس سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی چھین لی جبکہ سینماروڈ کوٹر ادکشن کے نزدیک تین ڈاکوئوں نے فیصل شہزاد سے ایک لاکھ ستر ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیا ۔

(جاری ہے)

ایک اور واقعہ میںپتوکی کے نواح گیلن پھاٹک کے نزدیک دو ڈاکوئوں نے عثمان سے اس کی موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ چھین لی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں