قصور،پرانی دشمنی پر دو افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا

پیر 4 جون 2018 23:25

قصور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) کوٹ ر ادھاکشن کے نواحی گائوں گنڈا سنگھ والا میں پرانی دشمنی پر دو افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا، تفصیلات کیمطابق ابراہیم اور یحییٰ ڈوگر کی اپنی ہی برادری کے عرفان اور یقین علی کے ساتھ قتل کی پرانی دشمنی چلی آرہی تھی گزشتہ روز عرفان اور یقین علی اپنے کھیتوں پرچارہ وغیرہ کاٹنے کے لیے گئے کہ گھات لگائے مخالفین ابراہیم ڈوگر ، یحییٰ ڈوگر وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے DHQ ہسپتال قصور منتقل کر دیا تا ہم پولیس تھانہ کوٹر ادھاکشن مصروف تفتیش ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں