کاشتکار سورج مکھی کی برداشت مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

پیر 4 جون 2018 11:10

قصور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء)زرعی ماہرین نے سورج مکھی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی بروقت برداشت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سورج مکھ کے پھولوں کی پشت سنہری ہو جائے ‘زردپتیاں خشک ہو کر گرجائیں‘ سبزپتیوں کا تقریباً آدھا حصہ بھورا ہوجائے اوربیج پک کر سخت ہوجائیں تو پانچ یا چھ روز کے بعد فصل کو کمبائن ہارویسٹر کی مدد سے کاٹ لیں‘سورج مکھی کے سٹوں کو ڈھیر کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس میں فصل کی نمی زیادہ ہونے کے باعث پھپھوندی لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں