گلاب کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے 4 سی5 روزکے وقفہ سے پانی دینے کی ہدایت

پیر 4 جون 2018 11:10

قصور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) گلاب کے پودوں کو شدید گرمی اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4 سی5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ گلاب کے پودوں پر ماہ جون و جولائی کے دوران جوئوں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کی بھی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ ماہ جون و جولائی کے دوران موسم گرماکا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوئوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے جس سے پھولوں کی نشوونما رُک جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوئوں کے حملے سے بچائو کیلئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4 سی5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوارکا سپرے کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس دوران کچھ پھول یا شاخیں خشک ہوجائیں تو انہیں کاٹ دیناچاہئیے۔انہوں نے کہا کہ 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے مفیداثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں