ٹنل میں بے موسمی سبزیاں کاشت کرکے بہترپیداوار حاصل کی جاسکتی ہے،زرعی ماہرین

پیر 4 جون 2018 11:10

قصور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) زرعی ماہرین نے کہا کہ ٹنل کلچرکے فروغ سے بے موسمی سبزیاں کاشت کرکے بہترپیداوار حاصل کی جاسکتی ہے نیز پختہ کھالوں‘ ڈرپ اریگیشن‘ سپرنکلرسسٹم سے پانی کی بچت کو یقینی بنانے کے علاوہ بہتراندازمیں آسان طریقے سے پانی لگاکر عام سبزیاں کاشت کرکے اخراجات ومحنت کوکم اور آمدنی کو بڑھایاجا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرین سسٹم فصل کو شدیدگرمی اور شدید سردی کے دنوں میں مضراثرات سے محفو ظ رکھتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارمحکمہ زراعت سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں