اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم کے دوران 487 مجرمان گرفتار، بھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات برآمد

پیر 4 دسمبر 2017 20:56

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ریجن کے تما م اضلاع کے تھا نہ جات میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے ڈی پی اوزکی زیر نگرانی خصوصی مہم چلائی گئی، اس مہم کے دوران کل 487 اشتہاری مجرمان جن میں 96 اے کیٹگری جبکہ 391بی کیٹگری کے مجرمان کے علاوہ 307عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ 19ڈکیت گینگز کی70ارکان کو سرغنوں سمیت گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی65لاکھ،16ہزار 400 روپے کی نقدی اور مال مسروقہ کاریں، موٹر سائیکلیں ، موبائل فون، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ برآمد کئے اس کے علاو ہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کا روائی کر تے ہوئی342ملزمان کو گرفتار کر کے مقد مات درج کئے گئے گرفتار ہونے والے ملزما ن سی28کلاشنکوف،26رائفلیں،201پسٹل،10کاربین،67بندوقیں ، 09ریوالور اور2572-کے قریب گولیاںبرآمد ہوئیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی305ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے اور ان کے قبضہ سی1130گرام ہیروئن 623گرام افیون ،160کلو752گرام چرس،3548لیٹر شراب ،8 چالو بھٹیاں شراب،344لیٹرسے زائد لاہن برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان ،خطر ناک ڈکیت گینگ اور جرائم پیشہ افراد نے ابتدائی تفتیش میں بڑی بڑی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں