پولیس نے نومبر کے دوران 10 بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی34ارکان کو گرفتار کر لیا، 40 لاکھ روپے کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، تین ڈاکومارے گئے ،217 مجرمان اشتہاریوں اور 152 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا

پیر 4 دسمبر 2017 20:56

قصور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) پولیس نے ماہ نومبر کے دوران10 بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی34ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ، تین بدنام زمانہ دہشت کی علامت ڈاکو دوران پولیس مقابلہ اپنے انجام کو پہنچے ،217 مجرمان اشتہاریوںاور 152عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ماہ نومبر کے دوران درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث 10بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 34ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4ملین مالیت کا مال مسروقہ اور کثیر تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا جبکہ 100سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ تین ڈاکو دوران پولیس مقابلہ اپنے انجام کو پہنچے،اسی طرح قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب217خطرناک اشتہاری اور152عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میںٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیں، جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران163منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 46کلو گرام چرس،1624لٹر شراب ،210لیٹر لاہن اور6چالو بھٹیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ158 جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ12رائفل ،36بندوق،95پسٹل ،5کاربین ،2کلاشنکوف اور14میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے،13 قماربازی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور 53ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی 2لاکھ37ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی،اس کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی تسلسل سے جاری رکھا گیا روزانہ کی بنیاد پر سر چ آپریشن کیے گئے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ،سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 31،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 45،سکیورٹی آرڈیننس کے تحت10اور اسلحہ کی نمائش پر 48مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں