پاکستانی میں دہشت گردی کے واقعات انڈیا اور امریکہ کی ایجنسیاں ملوث ہیں، عبدالغفار منصور

پیر 4 دسمبر 2017 19:49

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2017ء) پشاور میں دہشت گردی کے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پاکستانی دہشت گردی کے واقعات انڈیا اور امریکہ کی ایجنسیاں ملوث ہیں، حکومت دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں، ان خیالات کا اظہار جماعت الدعوة قصور کے ضلعی امیر عبدالغفار منصور نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہانڈیا اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی انتہا کر رکھی ہے، پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی بڑے بڑے واقعات کے باوجود پاکستانی عوام بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ہماری ایجنسیاں اور پاک فوج کی طرف سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑنے کیلئے کی گئی کاروائیاں قابل ستائش ہیں، دہشت گردی کی اس جنگ میں پاک فوج، حکومت اور عوام کو یکجا ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں