دُکھی انسانیت کی بے لوث خدمت عین عبادت ہے، ڈاکٹر عطاء حسیب

پیر 4 دسمبر 2017 17:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) دُکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا عین عبادت ہے اورانکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا بھی عبادت ہے جو لوگ انسانیت کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں انہیں خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہارعالمی یوم معذوراں کے حوالہ سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹرادھاکشن میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عطاء حسیب نے ’’سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں ڈیڑھ کروڑ سے زائد معذورافرادہیں جن کی فلاح و بہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشدضروری ہے‘معذورافراد سے اظہارہمدردی ‘محبت اور شفقت کیلئے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے مثبت اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں جس میں حکومت کیساتھ ساتھ بہت ساری تنظیموں اور معاشرے کو ان کی بحالی کیلئے مثبت کرداراداکرناہوگا تاکہ وہ بھی سکون کی زندگی گزارسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمداصغرواہلہ سرپرست پریس کلب کوٹرادھاکشن نے کہا کہ حکومت پڑھے لکھے معذورافرادکو انکی معاشی خوشحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر سرکاری نوکریاں فراہم کرے ‘ناخواندہ معذور افرادکو ان کے بہتر مستقبل کیلئے کاروبار کرنے کی غرض سے بلاسود اورآسان شرائط پرقرضے فراہم کئے جائیں اور ایسے معذور افراد جو چل پھرنہیں سکتے ان کیلئے ماہانہ وظائف دینے کا اعلان کیاجائے۔ سیمینارمیں تاجروں‘صحافتی‘وکلاء‘معذورافرادکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں