حکومت پنجاب نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر

پیر 4 دسمبر 2017 17:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) شہریوں کو صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات مثالی ہیں‘ہیلتھ میلہ کے انعقاد سے شہریوں کو بیماریوں کے متعلق آگاہی مل رہی ہے‘ حکومت پنجاب نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی۔ ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسرقصور ڈاکٹر عبدالمجیدنے ہیلتھ میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں میں صحت کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے ہیلتھ میلہ لگایا‘حکومت ہیلتھ میلہ کے دوران شہریوں کو جہاں بیماریوں سے آگاہ کیاجارہاہے وہیں انہیں سرکاری ہسپتالوں میںمفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں‘حکومت پنجاب کا مشن صحتمند معاشرہ ہے اس مشن کے تحت ہم عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔شعبہ صحت میں حکومت پنجاب کے اقدامات قابل ستائش ہیں‘وطن عزیز کے ہر فرد کو بلا تفریق صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب میاںمحمد شہبازشریف کا ویژن ہے۔ہیلتھ میلہ سے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال قصورڈاکٹرنذیراحمد‘پولیوانچارج ڈاکٹرمحمدخالدنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں