عوام دوست پالیسیوں کی بدولت حکومت نے صحت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ‘رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ

شعبہ صحت کیلئے 260ارب روپے کے تاریخی بجٹ سے ہسپتالوں کے انفراسٹیکچر میں بہتری اور جدید بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ‘ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 4 دسمبر 2017 16:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن اور شعبہ صحت میں عوام دوست پالیسیوں کی بدولت حکومت پنجاب نے صحت کے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ‘حکومت کی جانب سے شعبہ صحت کیلئے 260ارب روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے جس سے ہسپتالوں کے انفراسٹیکچر میں بہتری اور جدید بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ‘عوام الناس کو انکی دہلیز پر جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ‘صحت کے شعبہ میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو عالمی سطح پر بھی پذیر ائی حاصل ہوئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کنونشن 2017کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈاکٹرز ‘نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی دلچسپی کی بدولت ہسپتال میں بے پناہ بہتری آئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مریض روزانہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نئی ایمرجنسی کی تعمیر ‘ہیپا ٹائٹس کلینک کا قیام ‘سٹی سکین مشین کی دستیابی سمیت دیگر سہولیات کی بدولت اس ہسپتال کو علاقے میں نمایاں مقام حاصل ہو چکا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ نے کہا کہ صحت مند اور تندرست عوام کسی بھی ملک کی ٹھوس اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے شعبہ صحت میں تاریخی بجٹ مختص کیا ہے جس کی بدولت 100سے زائد ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے شعبہ صحت میں بہتری کے حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہاں آنیوالے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد وزیر اعلی پنجاب ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کر کے نئی تعمیر ہونیوالی ایمرجنسی اور سٹی سکین مشین کا افتتاح کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں