کاشتکار کورے سے بچائو کیلئے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

پیر 4 دسمبر 2017 11:33

قصور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء)ماہرین زراعت نے پھلدارپودوں اورنرسریوں کو مسوم سرما کے دوران کورے سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دسمبر‘جنوری‘فروری تین ماہ تک کوراپڑنے کا خدشہ ہے لہذاکاشتکار کورے سے بچائو کیلئے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی پریشانی یامالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایاکہ کورا باغات اور نرسریوں کو بہت نقصان پہنچاتاہے اور اگرپھلدار بڑے وچھوٹے پودے کورے کی لپیٹ میں آجائیںتوکافی نقصان ہوسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں