مسورموسم ربیع میں کاشت کی جانیوالی اہم فصل ہے، زرعی ماہرین

پیر 4 دسمبر 2017 11:32

قصور۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ مسورموسم ربیع میں کاشت کی جانیوالی فصلوں میں اہم فصل ہے‘ مسورکوپنجاب میں تقریباً 21ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشت کیاجاتاہے جوکہ پاکستان میں مسورکے زیرکاشت رقبہ کا70فیصدہے‘ مسورمیں دیگر معدنی اجزاء کے علاوہ 20سے 25فیصد پروٹین ہوتی ہے‘ پروٹین غذاکو متوازن بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسلئے مسورکو گوشت کانعم البدل بھی کہا جاتاہے‘ بڑھتی ہوئی آبادی اور روزمرہ کی غذاکوبہتر بنانے کے پیش نظر مسور کی پیداواربڑھانا ضروری ہے‘ مسورکی فصل نیم گرم آب وہوامیں بہتر پیداوار دیتی ہے‘ مسور میں چنا اور دوسری پھلی دار اجناس کی نسبت سردی برداشت کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے‘ مسورکی فصل قدرے گرم موسم اور خشک سالی کو بھی برداشت کرسکتی ہے‘ مسورکی فصل کی کم زرخیز اور درمیانی زرخیز زمینوں میں نباتاتی پیداواربڑھ جاتی ہے اورشاخوں کا وزن زیادہ ہوجانے سے فصل کے گرنے کا احتمال ہوتاہے‘ مسورکی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کے سلسلہ میں مون سون کے شروع میں ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرورچلائیں اس سے جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہیں اور زمین میں دب کر گل سڑ جاتی ہیں جو کہ بعدازاں کھادکا کام دیتی ہیں علاوہ ازیں جڑی بوٹیوں میں پلنے والے ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کا خاتمہ بھی ہوجاتاہے اور زمین میں وتر بھی محفوظ رہتاہے‘ زمین کی تیاری کے وقت ایک سے دو مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دینے سے زمین کاشت کیلئے تیار ہوجاتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں