قصور:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ماں جاں بحق ‘ بیٹا زخمی

اتوار 3 دسمبر 2017 20:00

قصور۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2017ء) قصورکے نواح رائیونڈ روڈ رائوخانوالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ماں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چاہ روٹ سنگھ والا کا رہائشی ندیم موٹرسائیکل پر اپنی ماں رانی بی بی کے ساتھ آرہا تھا کہ رائوخانوالہ کے قریب پہنچا تو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگ گئی جس کے نتیجہ میں رانی بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ندیم زخمی ہو گیا ۔پولیس تھانہ راجہ جنگ مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں