زرعی ماہرین کی آم‘لیچی‘ پپیتا‘کیلا‘ ترشادہ پھلوں ‘کاغذی لیموں کو کورے سے بچانے کی ہدایت

اتوار 3 دسمبر 2017 14:41

قصور۔3دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2017ء) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آم‘لیچی‘ پپیتا‘کیلا‘ ترشادہ پھلوں ‘کاغذی لیموں کو کورے سے بچائیں۔کورا ان سدابہار پودوں اور ان کے پھل کو بری طرح متاثر کرتاہے لہذا باغبان اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کریں۔انھوں نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری کے دومہینے زیادہ کوراپڑنے کے مہینے ہوتے ہیں جبکہ بعض اوقات فروری کے مہینوں میں بھی کوراپڑسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پھلدار پودوں کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کا انحصاران کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ سخت سردی‘ سخت گردمی‘ژالہ باری اورآندھیوں سے باغات کے چھوٹے بڑے پودے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورے کے دنوں میں جب رات کو پودوں پرکورا پڑتاہے توشدید ٹھندک کیوجہ سے پودے کے پتوں اور پھل پرپانی جم جاتاہے جس کے بلحاظ حجم پھیلنے کے عمل سے پتوں کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور اس طرح پتے خشک ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتاہے اور پیداواربھی متاثر ہوتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں