قصور، عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل میں مٹھائی تقسیم

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:13

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمرکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل میں مٹھائی تقسیم کی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف نے گزشتہ روز عید میلا دلنبی ﷺ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین اور ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں عید میلا د النبی ؐکی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھی تھے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں