وطن عزیز کے ہر فرد کو بلا تفریق صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر

حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عوام کو مختلف متعدی و غیر متعد ی بیماریوں سے بچانے کیلئے آگاہی ‘معیاری تشخیص و علاج کی جدید ترین فراہمی اولین ترجیح ہے ‘شعبہ صحت میں حکومت پنجاب کے اقدامات قابل ستائش ہیں‘ہیلتھ کونشن 2017سے ڈپٹی کمشنر قصور اور دیگر کا خطاب

ہفتہ 2 دسمبر 2017 17:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2017ء) وطن عزیز کے ہر فرد کو بلا تفریق صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا ویژن ہے ‘صحت مند اور تندرست عوام کسی بھی ملک کی ٹھوس اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں ‘حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عوام کو مختلف متعدی و غیر متعد ی بیماریوں سے بچانے کیلئے آگاہی فراہم کرنا ‘معیاری تشخیص و علاج کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ‘شعبہ صحت میں حکومت پنجاب کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے محکمہ صحت قصور کے زیر اہتمام ڈی پی ایس آڈیٹوریم میں ہیلتھ کنونشن 2017ء کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘اسسٹنٹ کمشنرز امتیاز احمد کھچی ‘احمد رضا بٹ ‘سیف اللہ ساجد ‘انعم اختر ‘شیخ سعد وسیم ‘ضلعی چیئر مین بیت المال ناصر محمود خاں ‘وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خاں ‘چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیک احمد ‘ڈاکٹرز اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے شعبہ صحت کیلئے 265ارب روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریفارم روڈ میپ کے تحت ایک جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تاریخی اقدامات جن میں ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ کا قیام ‘تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی تجدید نو ‘معیاری ادویات کی مفت فراہمی ‘الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ‘نان کلینکل اور اینسلری کلینکل سروسز کی آئوٹ سورسنگ ‘پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ایم ایس ڈی ایس کے مطابق ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ‘سینٹرل ویئر ہائوسز کا قیام ‘کولڈ چین مینجمنٹ سسٹم کا قیام ‘جعلی اور غیر معیاری ادویات کا خاتمہ ‘محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا قیام ‘پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کا قیام ‘معیاری سہولیات کو عام آدمی کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام ‘ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ‘پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ‘پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام ‘انفیکشن کنٹرول پروگرام ‘آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام اور صحت خدمت ایوارڈ جیسے عظیم الشان منصوبے شامل ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہیلتھ کنونشن 2017ء 2دسمبر سے 11دسمبر تک جاری رہے گا۔ جس میں مختلف پروگرامز جن میں سیمینارز ، ہیلتھ فیسٹول کا انعقاد ، صحت مند بچوں کے مقابلہ جات ‘آگاہی واکس ‘فلوٹس ‘بیماریوں سے بچائو اور تشخیص کیلئے آگاہی کیمپس لگائے جائینگے ۔ اس موقع پر شیخ سعد وسیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شعبہ صحت میں حکومت پنجاب کے جاری منصوبوں کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں