ضلع قصور میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئیں

ہفتہ 2 دسمبر 2017 13:01

قصور۔2دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء) ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئیں‘ لوگوں نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر خصوصی انتظام کئے‘جگہ جگہ دودھ کی سبیلیں‘محفل میلادمصطفی ؐ کی تقریبات اور جلوسو ں کا انعقاد کیاگیا اس کے ساتھ ساتھ لوگوں نے اپنے گھروں ،گلی ،محلوں ،مسجدوں اور عمارتوں کو سجانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے‘ عاشقان رسولﷺ کی جانب سے پہاڑیوں کا بھی اہتمام کیا گیا‘ ہر طرف عید کا سماں نظر آیا ‘ ہر طرف مرحبا ،مرحبا کے نعرے صدا میں گونج رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی طرف سے ضلع قصورمیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے کسی جگہ پر بھی کسی قسم کاناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں