حضورپاکؐ کی آمدکا دن مسلمانوں کیلئے خوشی اور راحت کا دن ہے، میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 2 دسمبر 2017 13:00

قصور۔2دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء)حضورﷺ کی سیرت مبارکہ ہدایت کا حقیقی سرچشمہ ہے‘دنیاجہاں کی کامیابیاں نبی کریمﷺؐؐؐؐؐؐؐ کے بتائے ہوئے طریقے اور ان کی تعلیمات میں ہی پوشیدہ ہیں‘حضوراکرمﷺکوتمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجاگیا۔ ان خیالات کا اظہارممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور حاجی ایازاحمدخاں اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن قصور راجہ محمدیونس کیانی ایڈووکیٹ نے عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول نبی آخرالزماںؐ کی ولادت باسعادت کا بابرکت مہینہ ہے‘حضورپاکؐ کی آمدکا دن مسلمانوں کیلئے خوشی اور راحت کا دن ہے‘ تمام مسلمان اس دن کو پورے مذہبی جوش و جذبے اوراحترام کیساتھ مناتے اور خوشیاں مناتے ہیں کیونکہ یہ دن مسلمانوں کی زندگیوں میں خاص اہمیت رکھتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عیدمیلادالنبیؐ کے نور سے ہی کل کائنات نور ونورہے‘ حضورؐ کی ولادت بے مثل و بے مثال ہے اور جس رات نبی پاکؐ کی ولادت ہوئی وہ نور والی رات ہے اور یہ رات تمام افضل راتوں سے بابرکت اورنوروالی رات ہے ‘مومن ہی حضورپاکؐ کا جشن میلاد مناکے اللہ تعالیٰ کی توحیداور وحدانیت کا اعلان کرتے ہیں‘نبی آخرالزماںؐ کی آمد کا جشن منانا ہم سب کافرض ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں