آم کے پودوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتربنانے کیلئے جنوری تک خوابیدگی کی حالت میں رکھناچاہیے،ماہرین زراعت

ہفتہ 2 دسمبر 2017 10:30

قصور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2017ء)ماہرین زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ دسمبرکے دوران آم کے باغات کی آبپاشی بندرکھیں اور پودوں پر نئی منزلیں نہ نکلنے دیں‘ نیزرواں ماہ کے دوران ہر قسم کی پھوٹ کوکاٹنے کے علاوہ موثر زہروں کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ آم کے پودوں کی پیداواری صلاحیت بہتربنانے کیلئے انہیں ماہ جنوری تک خوابیدگی کی حالت میں رکھناچاہئے تاکہ پودوں میں بڈانڈکشن کا عمل مکمل ہوجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکارپودوں کے نیچے گہری گوڈی نہ کریں کیونکہ جڑی زخمی ہونے کی صورت میں مختلف قسم کے جراثیم آم کے پودے کے اندر داخل ہوکر مختلف بیماریوں کا موجب بنتے ہیں جن میں پودوں کا یکدم مرجھائو بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان پودے میں غیرضروری بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشورہ سے سپرے کریں اورپودے میں نئی آنیوالی پھوٹ کی چیکنگ اوراسکی شاخوں کی پختگی کو بھی یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ ماہ دسمبر کے آخرتک کھادیں ڈالنے کا عمل بھی مکمل کرلیں تاکہ پودے کی بہترپیداوارمیں مددمل سکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں