قصور کے یطالبعلمنے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

جمعہ 1 دسمبر 2017 17:30

قصور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2017ء) قصورکے طالبعلم کا اعزاز‘ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ تفصیلات کیمطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ہونیوالے کنونشن میں ہائر ایجوکیشن کے وزیرتعلیم سیدرضاعلی گیلانی اوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے وائس چانسلرڈاکٹر فضل احمدخان نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں قصورکے نواحی گائوں منڈی عثمان والا کے نوازبزدارکو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیدرضاعلی گیلانی نے کہا کہ نواز بزدارجیسے طالبعلم پاکستان کا سرمایہ ہیں وہ وقت دورنہیں جب پاکستان تعلیم کے ہرشعبے میں دنیاکے پہلے نمبرپرہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 17سے 23سال تک کی عمر کے 94فیصد بچے یونیورسٹی کی شکل تک نہیں دیکھ پاتے اورملک میں صر ف6فیصد طلباء کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہوتی ہے لہذا تعلیمی نصاب کو مقامی صنعتوں اور مارکیٹوں کی ضرورت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کرنے سمیت روایتی تعلیم کی بجائے ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دیکر نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ سمیت بیروزگاری کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں