ذیابیطس کے مریضوں کیلئے زیتون کا تیل انتہائی فائدہ مندہے ، میاں لیاقت احمدعلی

جمعہ 1 دسمبر 2017 17:30

قصور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2017ء) فاضل طب الجراحت حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگر کی مقدارکم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے جوکہ کم نشاستے والی غذائیں اورلحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں‘خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کیلئے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے‘پاکستان میں اسوقت 7ملین افرادذیابیطس کا شکارہیں اگریہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030ء تک پاکستان ذیابیطس کے مرض کے حساب سے چوتھا بڑاملک ہوگا اور یہاں ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی تعددا ایک کروڑ 38لاکھ تک جاپہنچے گی۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ذیابیطس میں مبتلاء لوگ اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں ‘روزانہ صبح شام واک کریں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ادویات سے اہم روزانہ سیرکرنا بہترہے۔انہوں نے بتایا کہ روزمرہ کھانوں میں دارچینی کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض کوکم کرنے کیساتھ جسم میں موجوداضافی چربی ختم کرکے موٹاپا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں