پاکستان دنیابھرمیں پیازپیداکرنیوالے ممالک میں پانچویں نمبرپرآگیا

جمعہ 1 دسمبر 2017 17:30

قصور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2017ء) پاکستان دنیابھرمیں پیازپیداکرنیوالے ممالک میں پانچویں نمبرپرآگیاہے جبکہ ماہرین زراعت نے بمپرکراپ کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو پیازکی اکتوبر کاشتہ نرسری دسمبرکے آغازمیں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ دنیامیں سب سے زیادہ پیازچین میں کاشت ہوتاہے‘پیازکو زیادہ دیرتک ذخیرہ نہیں کیاجاسکتاتاہم زیروڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60سے 65 فیصدنمی کی صورت میں پیاز قدرے دیرتک ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چونکہ پنجاب‘ سندھ‘خیبرپختونخوا ‘ بلوچستان میں سال کے مختلف اوقات میں پیازکی کاشت ہوتی ہے لہذا یہ سارا سال مارکیٹ میں دستیاب رہتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیازکی 2فصلیں کاشت کی جاتی ہیں نیزموسم بہار میں اکتوبر میں کاشت کی گئی نرسری دسمبرمیں کھیتوں میں منتقل کی جاتی ہے جس کی پیداوار اپریل اور مئی میں حاصل ہوناشروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ کیلئے 3کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے 5سے 6مرلہ تک بیج نرسری کیلئے کافی ہوتاہے ۔انہوں نے آب و ہوا اور پیازکی اقسام کو بھی مدنظررکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں