حکومت نے شعبہ صحت کیلئے 265ارب روپے مختص کئے ہیں، افضال حسین زین

جمعہ 1 دسمبر 2017 17:30

قصور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2017ء)پنجاب حکومت صوبے کی 11کروڑ آبادی کو علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے‘حکومت نے شعبہ صحت میں 265ارب روپے مختص کئے ہیں جن میں 112ارب محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے لئے مختص کئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ وزیراعلیٰ پنجاب افضال حسین زین نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں ایڈزکے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی وساطت سے پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام ایچ آئی وی‘ایڈزکے علاج اورپھیلائو کو روکنے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہاہے‘وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا مشن صحتمند پنجاب ہے جسکاواضح ثبوت حکومت کی طرف سے شعبہ صحت میں 265 ارب روپے مختص کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں ایچ آئی وی ایڈزکے مریضوں کو بہترین علاج‘ مفت مشاورت اور تشخیصی سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں۔

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال قصورڈاکٹرنذیراحمدنے کہا کہ پاکستان میں اسوقت ایڈزکے مریضوں کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دنیابھرمیں ایڈزکے مریض 3کروڑ67لاکھ سے بھی زائد ہوگئے ہیں‘ اس مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے عوام میں شعوربیدارکرنے کی ضرورت ہے‘پاکستان میں یواین ایڈز‘ یونیسکو‘ یونیسف اورپلان پاکستان کے تعاون سے ایڈزکے خاتمہ کیلئے 14مراکز کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایڈزکی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے اورعوام میںایڈزکے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کیلئے سیمینار زمنعقد کئے جاتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں